امریکا ویزا پالیسی میں توسیع، مزید 25 ممالک کے شہریوں کیلئے 15 ہزار ڈالر تک بانڈ جمع کرنا لازم


امریکا ویزا پالیسی میں توسیع، مزید 25 ممالک کے شہریوں کیلئے 15 ہزار ڈالر  تک بانڈ جمع کرنا لازم

فوٹو: فائل

امریکا نے ویزا بانڈ پروگرام میں بڑے پیمانے پر توسیع کرتے ہوئے مزید 25 ممالک کو بانڈ ادائیگی کا پابند کردیا۔

فہرست میں شامل نئے ممالک میں الجزائر، بنگلہ دیش، کیوبا، نیپال، نائیجیریا، وینزویلا سمیت کئی افریقی، ایشیائی اور لاطینی امریکی ممالک شامل ہیں۔

ان ممالک کے شہریوں کو بی ون اور بی ٹو ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈ کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

نئے ملکوں کی شمولیت کے بعد فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ نئے ممالک کے لیے یہ شرط 21 جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔

امریکی محکمہ خارجہ  کے اعلامیے کے مطابق، بانڈ کی رقم کا تعین انٹرویو کے دوران کیا جائے گا اور بانڈ کی ادائیگی ویزا دینے کی ضمانت نہیں ہے، ویزا کی درخواست مسترد ہونے یا بونڈ کی شرائط نہ مکمل ہونے کی صورت میں رقم واپس کی جائے گی۔ 

یہ پالیسی ابتدائی طور پر اگست 2025 میں پائلٹ پروگرام کے طور پر شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ویزا ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے والے افراد کی تعداد کم کرنا بتایا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *