امریکا نے تمام ممالک کو خبردار کر دیا


فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو مسائل بڑھ جائیں گے : امریکا نے تمام ممالک کو خبردار کر دیا

فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکا نے  فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو مسائل بڑھ جائیں گے اور  ردعمل بھی آئے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو فرانس اور دیگر ممالک پر تنقید کی جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل اس کے جواب میں مغربی کنارے کو ضم کر سکتا ہے۔

ایکواڈور میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا نے تمام ممالک کو بتا دیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی باتیں غلط اور غیر حقیقی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو  بڑے مسائل پیدا ہوں گے اور  ردعمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے غزہ میں جنگ بندی حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا اور غزہ میں جاری کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ، فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک رواں ماہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

اس کے جواب میں اسرائیل کے  وزیرِ خزانہ  نے مغربی کنارے کے کئی حصوں کو ضم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فلسطینی ریاست کے خیال کو دفن کیا جا سکے۔

جس پر متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کے کسی بھی قسم کا الحاق ہمارے لیے سرخ لکیر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *