امریکا نے ایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں زخمی ہوا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا ۔
امریکا نے کہا ہے کہ اس مرنے والے امریکی فوجی کی شناخت اس کے رشتے داروں کو اطلاع تک خفیہ رکھی جائے گی۔
اس سے قبل کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں۔
ڈوور ائیربیس پر تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ امریکی فوجی کویت کے پورٹ شُعیبہ پر مارے گئے تھے۔


























Leave a Reply