امریکا میں یو ایف اوز اور خلائی مخلوق پر نئی بحث چھڑ گئی۔
ہفتے کے روز ایک پوڈکاسٹ میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایلینئز سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت میں کہا کہ’ایلیئنز حقیقت میں ہوتے ہیں لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا، کسی خلائی مخلوق کو ایریا 51 میں نہیں رکھا گیا، وہاں کوئی زیرِ زمین تنصیب نہیں ہے۔’
انہوں نے مزید کہا کہ کائنات اتنی وسیع ہے کہ ‘کہیں نہ کہیں زندگی کے امکانات موجود ہوسکتے ہیں تاہم اپنی صدارت کے دوران انہوں نے خلائی مخلوق کی جانب سے زمین سے رابطے کا ’کوئی ثبوت نہیں دیکھا۔’
باراک اوباما کے بیان کے بعد امریکا میں یو ایف اوز اورخلائی مخلوق پر نئی بحث چھڑگئی جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائلیں جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انتہائی پیچیدہ مگر نہایت دلچسپ اور اہم معاملات کی معلومات منظر عام پر لائیں۔


























Leave a Reply