امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا جہاں مختلف حادثات میں ہلاکتوں تعداد 65 ہوگئیں۔
مشرقی امریکا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ شکاگو میں منفی 14، کلیولینڈ میں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹینیسی اور مسیسیپی میں وقفےو قفے سے ہونے والی شدید برفباری سے ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
برفانی طوفان کے بعد فضائی سفر بدستور متاثر ہے، بدھ کو امریکن ائیر لائنز کی 653 پروازیں منسوخ جبکہ ایک ہزار 77 تاخیر کا شکار رہیں۔ ڈیلس فورٹ ورتھ ائیرپورٹ پر بھی برفباری اور بارش سے آپریشن شدید متاثر ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیرلائنز کی عملے کو اضافی شفٹس کرنے پر ڈبل تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ نیو یارک اور نیو جرسی میں شدید سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، سردی اگلے ہفتے تک برقراررہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


























Leave a Reply