امریکا میں برفانی طوفان نہ سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔
واشنگٹن اور نیویارک سمیت درجنوں ریاستوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 38 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ 10 اموات صرف نیو یارک میں رپورٹ ہوئیں۔
واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں ہر شے برف سے ڈھک گئی جبکہ وفاقی دفاتر دوسرے روز بھی بند رہے۔ دو روز میں 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں ۔
شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گر گیا، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت یکم فروری تک نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔
ادھر کینیڈا میں بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقے برف سے ڈھک گئے۔ شدید برفباری کے باعث اسکول بند کردیے گئے۔
کینیڈا میں خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔


























Leave a Reply