ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ایران کےخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہاکہ نیتن یاہو نے اپنی جنگ میں امریکا کو پھنسادیا۔ایک ہفتے کی جنگ میں امریکا کے100 ارب ڈالرخرچ ہوئے۔امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہےتوہم نےطویل تیاری کررکھی ہے۔
عباس عراقچی نے جزیرہ قشم پر پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر امریکی حملے کو جرم قرار دیا اور کہا کہ امریکی حملے سے 30 دیہات میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نےکہا ایران کے انفرا اسٹرکچر پر حملہ خطرناک اقدام ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔


























Leave a Reply