Skip to content
  • Saturday, 14 February 2026
  • 11:32 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا ایران کےخلاف طویل فوجی آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکی عہدیداروں کا دعویٰ

حالیہ پوسٹس

  • بھارت سے میچ سے قبل بابر اعظم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، ممکنہ طورپرانکا گلادبایا گیا، ڈاکٹر کا دعویٰ
  • پاکستان کے ساتھ مجوزہ بجلی ٹیرف میں ردوبدل پر بات چیت کررہے ہیں: آئی ایم ایف
  • بھارت امریکا تجارتی معاہدےکیخلاف بھارت کے کسانوں کا ملک گیر احتجاج
  • چوروں نے سنارکی دکان کا صفایا کردیا، 5 کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لے اڑے
تازہ ترین

امریکا ایران کےخلاف طویل فوجی آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکی عہدیداروں کا دعویٰ

DAILY MITHAN Feb 14, 2026 0


امریکا ایران کےخلاف طویل فوجی آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکی عہدیداروں کا دعویٰ

فائل فوٹو

امریکی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایران کے خلاف مسلسل اور طویل آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی سےگفتگو میں دو امریکی عہدیداروں نے  دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل مہم امریکی افواج اور مشرق وسطیٰ کے لیے زیادہ خطرے کا باعث ہو گی، اس بار حملے کی جاری منصوبہ بندی زیادہ پیچیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کا جوہری انفرااسٹرکچر ہی نہیں، اسٹیٹ اور سکیورٹی تنصیبات کو بھی نشانہ بنائے گا اور امریکا کو پوری توقع ہے کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا نے حملہ کیا تو کسی بھی امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے اردن، کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، یو اے ای اور ترکیے میں فوجی اڈے موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ  پنٹاگون ایک اور طیارہ بردارجہاز مشرق وسطیٰ روانہ کر رہا ہے، ہزاروں فوجی، جنگی جہاز، گائیڈڈمیزائل ڈسٹرائرزبھی مشرق وسطیٰ بھیجےجا رہےہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کےخلاف اس طرح کی کارروائی میں امریکی افواج کے لیے خطرات کہیں زیادہ ہوں گے، کیونکہ ایران میزائلوں کے زبردست ہتھیاروں کا حامل ہے، ایران کے جوابی حملوں سےعلاقائی تنازع کا خطرہ بھی بڑھ سکتاہے۔

دوسری جانب ایران نے کہا ہے وہ پابندیاں ہٹانے کے بدلےجوہری پروگرام محدود کرنے پربات چیت کے لیے تیار ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کرنا مشکل رہا ہے، کبھی کبھی آپ کوڈرنا پڑتا ہے، یہی واحد چیز ہے جو صورتحال کو سنبھالنے میں مدد دیتی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے حوالے سے تمام آپشنز موجود ہیں،صدرٹرمپ کسی بھی مسئلے پرمختلف نقطہ نظرکو سنتے ہیں، صدرٹرمپ حتمی فیصلہ اس بنیادپرکرتےہیں جوملک اورقومی سلامتی کےلیےبہترہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بھارت سے میچ سے قبل بابر اعظم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، ممکنہ طورپرانکا گلادبایا گیا، ڈاکٹر کا دعویٰ
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ساتھ مجوزہ بجلی ٹیرف میں ردوبدل پر بات چیت کررہے ہیں: آئی ایم ایف
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت امریکا تجارتی معاہدےکیخلاف بھارت کے کسانوں کا ملک گیر احتجاج
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
چوروں نے سنارکی دکان کا صفایا کردیا، 5 کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لے اڑے
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
ایم 9 موٹروے حادثہ، جاں بحق افرادکی تعداد 14ہوگئی، 12کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا نیا دور
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
ڈیل کی قیاس آرائیاں، عمران خان کے اگلے اقدام کے بارے میں صورتحال غیریقینی
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
ڈیل کی قیاس آرائیاں، عمران خان کے اگلے اقدام کے بارے میں صورتحال غیریقینی
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
حماس نے غزہ امن فورس کیلئے شرائط واضح کردیں، داخلی امور میں مداخلت ناقابل قبول قرار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایران میں حکومت مخالف عناصر کی خفیہ طور پر مدد کی تھی: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کولمبو جانےکا امکان
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
بھارتی شہری نکھل گپتا کا امریکی عدالت میں اعترافِ جرم
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
حکومت صرف سرکاری ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ بنا سکتی ہے، اس پر بھی پی ٹی آئی سیاست کرے گی: عقیل ملک
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دیدی
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری، عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
تازہ ترین
ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی شاعر جاوید اختر کا بنگلادیش انتخابات میں جماعت اسلامی کی شکست پر خوشی کا اظہار
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
Headline تازہ ترین
فلسطینیوں کے ساتھ عالمی قوتیں مذاق کر رہی ہیں، فضل الرحمان کی حافظ نعیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
DAILY MITHAN Feb 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی بینائی کتنی متاثر ہے، یہ فیصلہ کوئی وکیل نہیں ماہر ڈاکٹر کرے گا: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
پاکستان
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 12, 2026