Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 7:11 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا اور چین کے درمیان امریکی سرزمین میں ٹک ٹاک کی ملکیت تبدیل کرنے پر اتفاق ہوگیا، حکام کا دعویٰ

حالیہ پوسٹس

  • آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
  • ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
  • وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
  • بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
  • بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
تازہ ترین

امریکا اور چین کے درمیان امریکی سرزمین میں ٹک ٹاک کی ملکیت تبدیل کرنے پر اتفاق ہوگیا، حکام کا دعویٰ

DAILY MITHAN Sep 15, 2025 0


امریکا اور چین کے درمیان امریکی سرزمین میں ٹک ٹاک کی ملکیت تبدیل کرنے پر اتفاق ہوگیا، حکام کا دعویٰ

امریکی حکام نے اس بارے میں بتایا / اے ایف پی فوٹو

امریکا اور چین کے درمیان امریکی سرزمین میں ٹک ٹاک کی ملکیت کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

یہ دعویٰ امریکی تجارتی سفیر جیمیسن گرئیر نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں چینی نمائندوں سے مذاکرات کے بعد کیا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان امریکا کے کنٹرول میں ٹک ٹاک کی ملکیت کے حوالے سے ایک فریم ورک طے پاگیا ہے۔

البتہ انہوں نے معاہدے کی کمرشل شرائط کو بتانے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹک ٹاک کی ملکیت کے حوالے سے فریم ورک پر اتفاق کرلیا ہے، مگر ہم معاہدے کی کمرشل شرائط پر بات نہیں کریں گے کیونکہ یہ 2 نجی فریقین کے درمیان ہے، بس یہ بتا سکتے ہیں کہ کمرشل شرائط پر اتفاق ہوگیا ہے۔

یہ معاہدہ امریکا میں ٹک ٹاک کی ملکیت کے حوالے سے کافی عرصے سے جاری تنازع پر اہم پیشرفت ہے۔

امریکا کی جانب سے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کے زیرتحت ہے۔

اپریل 2024 میں اس وقت کے امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس کے تحت بائیٹ ڈانس کو 9 ماہ میں امریکا میں ٹک ٹاک فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مگر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اس ڈیڈلائن میں کئی بار توسیع کی۔

ٹک ٹاک کی ملکیت کا تنازع 2020 میں شروع ہوا تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت کے دوران بائیٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کو فروخت کرنے یا ایسا نہ کرنے پر ایپ کی بندش کا انتباہ کیا تھا۔

متعدد امریکی کمپنیاں جیسے مائیکرو سافٹ، اوریکل اور دیگر نے امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

2022 سے ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو اوریکل کی جانب سے کلاؤڈ سروس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ سکیورٹی خدشات کو ختم کیا جاسکے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ معاہدے کی حتمی تفصیلات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان 19 ستمبر کو شیڈول بات چیت کے دوران طے کی جائیں گی۔

جیمیسن گرئیر نے تصدیق کی کہ معاہدے کے لیے اب دونوں رہنماؤں کی منظوری کا انتظار کیا جائے گا۔

امریکا میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد ساڑھے 13 کروڑ سے زائد ہے جس میں وائٹ ہاؤس بھی شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس کا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ اگست 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا، حالانکہ امریکی حکومتی ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹس تباہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عجیب عادت جو آپ کی ذہانت کی نشانی ہوتی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کا انوکھا فیصلہ، چاند گرہن کے سبب پریکٹس منسوخ کردی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
مارچ میں درجہ حرارت بڑھنے سے غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کا ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اماراتی صدر و ولی عہد دبئی مال پہنچ گئے، عوام دیکھ کر حیران رہ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یہ انوکھے کھلونے آپ کے بہترین اے آئی ساتھی ثابت ہوں گے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فرانسیسی صدر کی رافیل طیاروں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے لگا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026