Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 12:19 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا اور بھارت کا دفاعی معاہدہ نیا نہیں، گزشتہ معاہدوں کا تسلسل ہے

حالیہ پوسٹس

  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
  • ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
  • امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
  • سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
تازہ ترین

امریکا اور بھارت کا دفاعی معاہدہ نیا نہیں، گزشتہ معاہدوں کا تسلسل ہے

DAILY MITHAN Nov 1, 2025 0


امریکا اور بھارت کا دفاعی معاہدہ نیا نہیں، گزشتہ معاہدوں کا تسلسل ہے

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ— فوٹو: امریکی محکمہ دفاع

بھارت اور امریکا نے  دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس  10 سالہ معاہدے کو فریم ورک فور دی یو ایس انڈیا میجر ڈیفنس پارٹنر شپ  کا نام دیا گیا ہے جس کا اعلان  امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ اور بھارتی وزیر دفاع  راج ناتھ سنگھ کے درمیان کوالالمپور میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

پیٹ ہیگستھ نے ایکس  پر بتایا کہ یہ معاہدہ ’ہم آہنگی، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی تعاون‘ کو فروغ دے گا اور ’علاقائی استحکام اور دفاعی توازن‘ کو مضبوط کرے گا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ممالک تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے اور کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ معاہدہ ہماری بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک ہم آہنگی کا اشارہ ہے اور شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ دفاع ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون رہے گا‘۔

تاہم  دستیاب معلومات کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ کوئی نئی چیز نہیں بلکہ ماضی کے معاہدوں کا ہی ایک تسلسل ہے۔

اس حوالے سے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے بھی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’لگتا ہے امریکا ہر 10 سال بعد بھارت کے ساتھ اسی پرانے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جارہا ہے‘۔

انہوں نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ کوئی نیا معاہدہ نہیں۔ 2005 میں دس سالہ معاہدہ ہوا۔ پھر 2015 میں مزید دس سال کی توسیع ہوئی اور اب 2025 میں پھر 10 سال کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے‘۔

امریکا اور بھارت کا دفاعی معاہدہ نیا نہیں، گزشتہ معاہدوں کا تسلسل ہے

فوٹو: ایکس

جون 2015 میں اوباما انتظامیہ کے دور میں اُس وقت کے امریکی وزیر دفاع ایسٹن کارٹر نے بھارت کا دورہ کیا جس دوران دونوں ممالک نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جسے ’2015 فریم ورک فار دی  انڈیا یو ایس ڈیفنس ریلیشن شپ‘ کا نام دیا گیا۔

امریکا اور بھارت کا دفاعی معاہدہ نیا نہیں، گزشتہ معاہدوں کا تسلسل ہے

امریکی وزیر دفاع ایسٹن کارٹر اور بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر— فوٹو: امریکی محکمہ دفاع

اس موقع پر امریکی سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت امریکا اور بھارت نے دو منصوبوں پر معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے جن میں موبائل الیکٹرک ہائبرڈ پاور سورسز کی مشترکہ تیاری اور  بایولوجیکل خطرات کے ماحول میں کام کرنے والے فوجیوں کے لیے جدید حفاظتی لباس کی تیاری شامل ہے۔

اس موقع پر امریکی محکمہ دفاعی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ یہ معاہدہ اس حوالے سے موجود گزشتہ فریم ورک کا تسلسل ہے۔ 

2015 میں طے پانے والے معاہدے سے 10 سال قبل امریکا اور بھارت کے درمیان ایک اور دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جسے 2005 نیو فریم ورک ایگریمنٹ کا نام دیا گیا۔

امریکا اور بھارت کا دفاعی معاہدہ نیا نہیں، گزشتہ معاہدوں کا تسلسل ہے

اسکرین گریب: nytimes.com

اس 10 سالہ معاہدے پر دستخط کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور بھارت ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مشترکہ اصولوں اور قومی مفادات کی عکاسی کے لیے نئے انداز میں ڈھال رہے ہیں۔

بیان کے مطابق دونوں وزرائے دفاع نے ’دفاعی خریداری اور پیداوار کا ایک گروپ‘ قائم کرنے پر اتفاق کیا جو دفاعی تجارت، مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون کی نگرانی کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ دونوں وزرا نے عسکری تحقیق، ترقی، جانچ اور تجزیے کے ساتھ ساتھ بحریہ کے پائلٹس کی تربیت کے معاہدوں پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدوں کی تاریخ اس سے بھی پرانی ہے، دونوں ممالک  کے درمیان 1995 میں بھی ایک دفاعی معاہدے پر دسخط کیےتھے جسے سرد جنگ کے دوان تعلقات میں آنے والے بگاڑ کو دور کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

امریکا اور بھارت کا دفاعی معاہدہ نیا نہیں، گزشتہ معاہدوں کا تسلسل ہے

فوٹو: نیویارک ٹائمز

اس موقع پر امریکی وزری دفاع ولیم جے پیری کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ’سکیورٹی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا‘۔

اس معاہدے کے تحت پینٹاگون اور بھارت کی وزارتِ دفاع کے درمیان مشاورت، مشترکہ فوجی مشقیں، فوجی تربیت، دفاعی تحقیق اور ہتھیاروں کی پیداوار شامل تھی۔

ولیم پیری کا کہنا تھا کہ ’سرد جنگ کےدوران، امریکا اور بھارت کے تعلقات سرد رہے، بلکہ بعض اوقات کشیدہ بھی ہوئے۔ یہ معاہدہ بذاتِ خود کچھ حاصل نہیں کرتا لیکن یہ تعلقات میں بہرتی کے لیے ایک دروازہ ضرور کھول دیتا ہے‘۔

تاہم بھارت اس معاہدے کے ثمرات زیادہ عرصے تک نہیں سمیٹ سکا اور 1998 میں بھارت کی جانب سے ایٹمی تجربات کے جواب میں امریکا نے بھارت پر پابندیاں عائد کردیں جن میں  بھارت کو عسکری سازو سامان کی فروخت پر پابندی بھی شامل تھی۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026