
واشنگٹن: امریکی مندوب برائےمشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائےگا لیکن مستقبل میں ایران کویورینیئم افزودہ کرنےنہیں دیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سےروکنا تھا۔
امریکی مندوب برائےمشرق وسطیٰ نے مزید کہا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدےکے تحت ایران کو یورینیئم افزودگی کاحق نہیں ملےگا اور ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے۔
اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائےگا۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر بم باری کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا تھا اور ایران کی جوہری تنصیبات ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
تاہم ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری رہنے والے 12 روزہ تنازع میں صدر ٹرمپ نے منگل کےر وز جنگ بندی کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے دونوں فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی لیکن دونوں جانب سے خلاف ورزی پر امریکی صدر سخت ناراض دکھائی دیے۔
Leave a Reply