Skip to content
  • Tuesday, 17 March 2026
  • 3:47 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا آپ کے ساتھ وفادار نہیں اور اسرائیل آپ کا دشمن ہے، علی لاریجانی کا مسلم ممالک کو خط

حالیہ پوسٹس

  • نیٹوپر اربوں ڈالرخرچ کیےلیکن وہ ہمارےدفاع کیلئے موجود نہیں، آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ ملنے پر ٹرمپ کے شکوے
  • امریکا آپ کے ساتھ وفادار نہیں اور اسرائیل آپ کا دشمن ہے، علی لاریجانی کا مسلم ممالک کو خط
  • پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
  • آبنائے ہرمز سےگزرنےکیلئے بھارت کے مذاکرات، ایران کا بھارتی قبضے میں موجود اپنے 3 ٹینکر چھوڑنےکا مطالبہ
  • کابل میں ذخیرہ شدہ گولہ بارود کے دھماکے دہشتگرد پراکسی کے زیراستعمال اسلحے کی موجودگی ظاہر کرتے ہیں: وزارت اطلاعات
Headline تازہ ترین

امریکا آپ کے ساتھ وفادار نہیں اور اسرائیل آپ کا دشمن ہے، علی لاریجانی کا مسلم ممالک کو خط

DAILY MITHAN Mar 17, 2026 0


امریکا آپ کے ساتھ وفادار نہیں اور اسرائیل آپ کا دشمن ہے، علی لاریجانی کا مسلم ممالک کو خط

فوٹو: فائل

ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے نام کھلا خط لکھا ہے جسے انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔

6 نکاتی خط میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کے دوران امریکی اور صیہونی حملے کا سامنا کرنا پڑا جس کا مقصد ایران کو توڑنا تھا۔ اس حملے میں سپریم کمانڈر، کئی عام شہری اور فوجی کمانڈر شہید ہوئے۔ چند نادر مواقع کے علاوہ کوئی اسلامی ملک ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ اس کے باوجود ایرانی عوام نے اپنے مضبوط ارادے کے ساتھ دشمن پر قابو پالیا اور آج دشمن اس اسٹریٹیجک بحران سے نکلنے کے قابل نہیں ہے۔

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران بڑے اور چھوٹے شیطان یعنی امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم ہے لیکن کیا کچھ اسلامی حکومتوں کا رویہ اس بات کے خلاف نہیں ہے جو نبی ﷺ نے فرمایا کہ “جو شخص مسلمان سے مدد کی پکار سنتا ہے اور جواب نہ دے، وہ مسلمان نہیں۔” ایسا اسلام کیسا ہے؟

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے اس سے بھی آگے جا کر کہا کہ ایران اب ان کا دشمن ہے کیونکہ اس نے ان کی سرزمین پر موجود امریکی اڈوں اور امریکا و اسرائیل کے مفادات کو نشانہ بنایا۔ کیا ایران سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ بے بس بیٹھا رہے جبکہ آپ کے ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو استعمال کر کے اس پر حملےکیے جائیں؟ یہ محض بے بنیاد بہانے ہیں۔ آپ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ ؟

انہوں نےکہا کہ اسلامی دنیا کے مستقبل کے بارے میں غور کریں، آپ جانتے ہیں کہ امریکا آپ کے ساتھ وفادار نہیں اور اسرائیل آپ کا دشمن ہے۔ ایک لمحے کے لیے رکیں اور اپنے بارے میں اور خطے کے مستقبل کے بارے میں سوچیں، ایران آپ کا خیرخواہ ہے اور آپ پر غلبےکا ارادہ نہیں رکھتا۔ اگر امت مسلمہ ایک مضبوط اتحاد قائم کر لے تو یہ تمام ممالک کے لیے سلامتی، ترقی اور آزادی کو یقینی بناسکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
نیٹوپر اربوں ڈالرخرچ کیےلیکن وہ ہمارےدفاع کیلئے موجود نہیں، آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ ملنے پر ٹرمپ کے شکوے
DAILY MITHAN Mar 17, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
DAILY MITHAN Mar 17, 2026
Headline تازہ ترین
آبنائے ہرمز سےگزرنےکیلئے بھارت کے مذاکرات، ایران کا بھارتی قبضے میں موجود اپنے 3 ٹینکر چھوڑنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Mar 17, 2026
Headline تازہ ترین
کابل میں ذخیرہ شدہ گولہ بارود کے دھماکے دہشتگرد پراکسی کے زیراستعمال اسلحے کی موجودگی ظاہر کرتے ہیں: وزارت اطلاعات
DAILY MITHAN Mar 17, 2026
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق، پاک افواج کےکابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ کردیا
DAILY MITHAN Mar 17, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی اےکی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر پرکارروائی، اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
‘سرجری سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے’، بنگلادیش سے سیریز میں شکست پر شاہد آفریدی برس پڑے
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
آپریشن غضب للحق جاری، کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ خوارج کی کئی پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
چین اور دیگر ممالک آبنائے ہرمزکو محفوظ بنانےکیلئے بحری بیڑے بھیجیں، ٹرمپ کی ایک بار پھر مددکی اپیل
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے برطانوی معیشت پرگہرے اثرات، ایک لاکھ سے زائد افرادکے بیروزگار ہونےکا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
میرپورخاص تعلیمی بورڈکی جانب سے ہزاروں افغان شہریوں کو میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیےجانےکا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کا وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
دوسری ویڈیو بھی اے آئی سے بنی ہونےکاشبہ، نیتن یاہوکو زندہ ہونےکا ثبوت دینےکیلئے ایک اور ویڈیو جاری کرنا پڑگئی
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس جیسے مرض سے بچنے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند مثالی ہوتی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
صہیونی جارحیت کیخلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
معدے اور یادداشت کے درمیان حیران کن تعلق دریافت
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
گولڈ فش نے منفرد گاڑی چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
پاکستان
امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
پاکستان
حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: وزارت مذہبی امور
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026