Skip to content
  • Friday, 27 February 2026
  • 7:23 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امرود کھانا پسند کرتے ہیں تو اس سے صحت کو ہونیوالے فوائد بھی جان لیں

حالیہ پوسٹس

  • نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کےایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے: سہیل آفریدی
  • وزیرِ اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، افغان طالبان رجیم کے حملوں کو پسپا کرنے پر افواج پاکستان کی تعریف
  • امرود کھانا پسند کرتے ہیں تو اس سے صحت کو ہونیوالے فوائد بھی جان لیں
  • لائیو
Headline تازہ ترین

امرود کھانا پسند کرتے ہیں تو اس سے صحت کو ہونیوالے فوائد بھی جان لیں

DAILY MITHAN Feb 27, 2026 0


امرود کھانا پسند کرتے ہیں تو اس سے صحت کو ہونیوالے فوائد بھی جان لیں

یہ پھل صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے / فائل فوٹو

امرود کا ذائقہ کس فرد کو پسند نہیں ہوگا؟

چاٹ کی شکل میں کھائیں یا ویسے ہی اسے چبائیں امرود ہر فرد کو ہی پسند آتا ہے۔

اس کی مہک ہی کھانے کی خواہش بڑھا دیتی ہے اور ناشپاتی کی شکل کا یہ پھل صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

اس میں متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جن میں وٹامن سی نمایاں ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس بھی اس پھل کا حصہ ہوتے ہیں۔

روانہ ایک امرود کھانے کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

قبض سے تحفظ

امرود کا ایک خاص جز فائبر ہے جو نظام ہاضمہ کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

ایک امرود سے دن بھر کے لیے درکار فائبر کی 12 فیصد مقدار حاصل ہوتی ہے جبکہ اس کے بیج جلاب جیسا اثر کرتے ہیں جس سے قبض سے نجات یا اس کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

مدافعتی نظام مضبوط بنائے

امرود میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ وٹامن مدافعتی نظام کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن سی سے موسمی بیماریوں سے بچنے یا ان کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید

فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا کیونکہ اس کے کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔

اسی طرح اس میں موجود فائبر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، البتہ بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

دل کو صحت مند بنائے

امرود سے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کا توازن بہتر ہوتا ہے جس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

اسی طرح یہ پھل خون میں چکنائی یا کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس سے امراض قلب سے تحفظ ملتا ہے۔

بینائی کے لیے بھی فائدہ مند

اس پھل میں وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے جو بینائی کے لیے اہم ہوتا ہے۔

وٹامن اے سے عمر بڑھنےکے ساتھ بینائی میں آنے والی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ دیگر امراض سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

جسمانی توانائی میں اضافہ اور تناؤ دور کرے

امرود میں موجود میگنیشم سے مسلز اور اعصاب کو سکون پہنچتا ہے جس سے دن بھر کی مصروفیات کے بعد سکون کا احساس ہوتا ہے، تناؤ کم ہوتا ہے جبکہ جسمانی توانائی بڑھتی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

امرود کھانے کی عادت سے میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ۔

اس پھل کو کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے بے وقت کھانے کی عادت سے نجات ممکن ہوتی ہے جس سے بھی جسمانی وزن میں کمی لانا کچھ آسان ہوجاتا ہے۔

بڑھتی عمر کے اثرات کی روک تھام

امردو میں وٹامن اے، وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے کیروٹین وغیرہ کی موجودگی سے جلد کو جھریوں سے پاک رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے مفید

امرود فولیٹ کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جس سے بچے میں پیدائش نقص کا خطرہ کم ہوتا ہے، جبکہ اس میں موجود فولک ایسڈ بچے کے اعصابی نظام کی نشوونما کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دماغی افعال کو متحرک کرے

امرود میں وٹامن بی 3 اور بی 6 موجود ہوتے ہیں جو ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند وٹامنز ہیں۔

وٹامن بی 6 سے دماغی تنزلی اور ڈپریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مسلز کو سکون ملتا ہے

اس پھل میں موجود میگنیشم صحت کے لیے بہت مفید غذائی جز ہوتا ہے۔

اس غذائی جز سے مسلز اور اعصاب کو سکون پہنچتا ہے جس سے دن بھر کی سرگرمیوں سے طاری ہونے والی تھکاوٹ میں کمی آتی ہے اور توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

جِلد کو جھریوں سے بچائے

امرود وٹامن اے، وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جسیے کیروٹین سے بھرپور پھل ہے جس سے جِلد کو جھریوں سے تحفظ ملتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ روزانہ ایک امرود کھانے سے جِلد کو طویل عرصے تک جوان رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کےایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
تازہ ترین
وزیرِ اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، افغان طالبان رجیم کے حملوں کو پسپا کرنے پر افواج پاکستان کی تعریف
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
تازہ ترین
لائیو
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
32 لاکھ روپے کی رقم کیوں خرچ کی؟ 10 سالہ بیٹے نے باپ کیخلاف مقدمہ جیت لیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
تازہ ترین
پاک افغان کشیدگی پر سفارتی ذرائع کے ذریعے ثالثی کی کوشش کررہے ہیں: چین
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
تازہ ترین
یکم مارچ سے پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
ویڈیو میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر بلوچستان میں جشن نہیں منایا جا رہا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
فائر فوکس میں اے آئی فیچرز کو کو روکنے کیلئے نیا فیچر متعارف
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
نئی دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بدعنوانی کے مقدمے سے بری
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
ورلڈکپ ٹیم میں شامل بھارتی کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
اعتماد، وقار اور کامیاب ازدواجی زندگی کی ضمانت
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
تازہ ترین
فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز گرا دیے گئے
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کا نیا اے آئی امیج ایڈیٹر نانو بنانا 2 متعارف
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
تازہ ترین
پاک فوج نے ایک بار پھر خطے میں اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کردی: بلاول
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی فورسز کی کارروائی پرطالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار، گاڑی چھوڑ کر فرار
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
آئندہ 3 روز موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
دو شادیاں کرنا بہت جرات کی بات ہے: فاروق ستار
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
فریال گوہر کا جمال شاہ کے سامنے اعتراف
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
Headline تازہ ترین
پاک افغان کشیدگی: تازہ ترین صورتحال جانیے
DAILY MITHAN Feb 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026