نئی دلی: بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی تعلقات، تجارت اور ایل این جی کے معاہدے ہوگئے۔
بدھ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان مختصر دورے پر بھارت پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق نئی دلی میں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، تجارت اور ایل این جی کے معاہدے ہوئے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اگلے 6 سال میں دو طرفہ تجارت 200 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ یو اے ای سے 5 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی کی بھارت فراہمی کے 10 سالہ معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی صدر اور مودی نے دفاعی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔


























Leave a Reply