الجزیرہ کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی پروپیگنڈے کا پرچار کرنیوالے بی بی سی کے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا


ویڈیو: الجزیرہ کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی پروپیگنڈے کا پرچار کرنیوالے بی بی سی کے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اور ان کی ٹیم کے اسرائیل کے ہاتھوں ٹارگٹڈ قتل پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے الجزیرہ کے ڈائریکٹر نیوز صالح نجم سے بات کی/  اسکرین گریب 

غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کی شہادت کے موضوع برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ڈائریکٹر نیوز الجزیرہ نے اسرائیلی پروپیگنڈے سے متعلق سوالات پر برطانوی صحافی کو الزامات سے پہلے صحافتی اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اور ان کی ٹیم کے اسرائیل کے ہاتھوں ٹارگٹڈ قتل پر  برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے الجزیرہ کے ڈائریکٹر نیوز صالح نجم سے بات کی۔

بی بی سی ہوسٹ نے سوال ایسے کیے کہ الجزیرہ کے ڈائریکٹر نیوز صالح نجم کو برطانوی صحافی کو صحافت کی الف، ب سمجھانا پڑ گئی۔

برطانوی صحافی بار بار انس الشریف کے بارے میں اسرائیل کے جھوٹے مؤقف پر سوال کرتا رہا جس پر صالح نجم نے بار بار یہی کہا کہ صحافی کا کام ہے تحقیق کے بعد خبر دینا، یکطرفہ خبر دینا غیر صحافتی عمل ہے۔

واضح رہے  کہ 11 اگست کو اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی میں صحافیوں کے خیمے پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں الجزیرہ کے انس الشریف سمیت 2 صحافی اور 3 کیمرا آپریٹر شہید ہوگئے تھے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *