کراچی: ائیرپورٹ امیگریشن حکام نے درست ویزوں پر کمبوڈیا جاتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
حکام کے مطابق مسافر سنیل گِل اور وکٹر آئی ایم سیموئل امیگریشن کلیئرنس کے دوران پوچھ گچھ پر مشکوک پائے گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر کے مطابق مسافر سنیل گِل کے موبائل فون کی جانچ پڑتال پر ان کی جانب سے اقوام متحدہ کو بھیجی گئی سیاسی پناہ کی درخواستیں سامنے آئیں جس میں مسافر وکٹر آئی ایم سیموئل کا نام بھی شامل ہے۔
شہزاد اکبر نے بتایا کہ سنیل گِل نے انکشاف کیا کہ وکٹر سیموئل بیرون ملک سیاسی پناہ کے حصول سے متعلق معاملات میں اس کی مدد کر رہا تھا جب کہ وکٹر سیموئل نے کہا کہ یہ دستاویز بے بنیاد ہے اور اس کا مقصد بیرون ملک سے امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں کو آف لوڈ کرکے تصدیق اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے۔


























Leave a Reply