نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان وفد کے ہمراہ میں ہال میں آئے تو انہوں نے گلے میں روایتی فلسطینی رومال ’کوفیہ‘ ڈالا ہوا تھا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ تقریباً 80 سالوں سے فلسطینی عوام اسرائیلی ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں، مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو اسرائیلی آباد کاروں کی جارحیت کا سامنا ہےجبکہ غزہ میں بھی فلسطینی عورتیں اور بچے اسرائیلی فوج کی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا غزہ میں فوری اور اسی وقت جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو 1967 کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔























Leave a Reply