معروف پاکستانی شوبز کی جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین حال ہی میں ایک بیٹی کے والدین بنے ہیں۔
دونوں کے ہاں 24 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر دی۔
اب ایک روز قبل اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام بتایا۔
جوڑے نے اپنی ننھی پری کا نام ‘صوفیا حسین’ رکھا ہے، مذکورہ انسٹاگرام پوسٹ چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی اور صارفین سمیت اداکاروں نے اقرا اور یاسر کو مبارکبادیں پیش کیں۔
واضح رہے کہ اقرا اور یاسر کی جانب سے کچھ ہفتے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی خوشخبری سنانے والے ہیں۔
دونوں کا اس سے پہلے ایک بیٹا (کبیر) ہے جس کی پیدائش 2021 میں جولائی کے مہینے میں ہوئی تھی۔
خیال رہے جوڑے کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔


























Leave a Reply