افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں کیسے ملایا؟ میزائل لانچ کرنیکی ویڈیوز سامنے آگئیں


افواجِ پاکستان نے  دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں کیسے ملایا؟ میزائل لانچ کرنیکی ویڈیوز سامنے آگئیں

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْيَان  مَّرْصُوْص کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

 پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص'( آہنی دیوار) کا آغاز کردیا اور بھارت کی متعدد ائیربیسز کو تباہ کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔

مختلف ویڈیوز میں بھارت میں چھائے سناٹے میں پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

 آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا مطلب کیا ہے؟

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ بنیان المرصوص یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)،سورۃ صف کی یہ آیت “اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ” ایک حکم ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *