افغانستان کے جارح مزاج بیٹر رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 11کے لیے پشاور زلمی نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو آکشن سے قبل ڈائرکٹ سائننگ کے ذریعے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔
تاہم گرباز نے انسٹاگرام پر پشتو میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اس فیصلے کی وجہ بھی بتائی۔
گرباز نے کہا کہ ‘میں کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل میں دستیاب نہیں ہوں گا، ورلڈ کپ کے بعد میں افغانستان واپس جا رہا ہوں’۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گرباز نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ تمام محبت اور حمایت کا شکریہ۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی نے 5 فروری کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے افغان اوپنر گرباز کی سائننگ کی تصدیق کی تھی۔
اس اعلان میں ایک گرافیکل پوسٹر شامل تھا، جس میں گرباز کو روایتی پگڑی پہنے پہاڑی پس منظر کے ساتھ دکھایا گیا، تاہم فرنچائز نے معاہدے کی رقم ظاہر نہیں کی۔
واضح رپے کہ پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا۔


























Leave a Reply