Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 4:26 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کر دی

حالیہ پوسٹس

  • امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
کاروبار

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کر دی

DAILY MITHAN May 19, 2025 0


افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کر دی

یہ فیس ان اشیاء پر لاگو ہوگی جن کی قیمت کسٹمز حکام کی جانب سے طے کی جاتی ہے: ایف بی آر۔ فوٹو فائل  

اسلام آباد:  ایف بی آر نے افغانستان کے لیے پاکستان کے راستے جانے والے تجارتی سامان پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس نافذ کر دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

ایف بی آر پالیسی میں اہم توسیع اور ترامیم کے یہ اقدامات 18مئی 2025کو جاری کردہ ایس آر او 816(I)/2025کے تحت کیے گئے ہیں، جو پہلے سے نافذ شدہ ایس آر او 780(I)/2024 میں مزید وسعت اور ترمیم کا باعث بنے۔ اس فیصلے کا مقصد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر بڑے پیمانے پر ہونے والی اسمگلنگ کو روکنا ہے، کیونکہ کئی درآمدی اشیاء سرحد پار بھیجنے کے بجائے پاکستان میں ہی واپس لا کر فروخت کی جاتی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیس ان اشیاء پر لاگو ہوگی جن کی قیمت کسٹمز حکام کی جانب سے طے کی جاتی ہے اور فیس کی ادائیگی درآمدی ڈیکلیریشن کے وقت لازم ہوگی۔ اس اقدام کے تحت وہ اشیاء بھی شامل کر لی گئی ہیں جنہیں ماضی میں استثنیٰ حاصل تھا جیسے ڈیجیٹل مشینری، آٹو پارٹس، سول ورکس کا سامان، بجلی پیدا کرنے والے آلات، کیمیکلز،  زرعی آلات اور خوراک سے متعلق مخصوص مصنوعات۔

اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ کے لیے استعمال ہونے والی “ریوولونگ انشورنس گارنٹی” کو ختم کر کے 100 فیصد قابل نقد بینک گارنٹی کا قانون نافذ کر دیا ہے، جو کم از کم ایک سال کے لیے مؤثر ہوگی اور پاکستان میں قابل وصول ہو گی۔  اس کا مقصد تجارتی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانا اور اسمگلنگ کے امکانات کو کم کرنا ہے۔

 وفاقی وزارت خزانہ اور وزارت تجارت نے اس حوالے سے سخت خدشات کا اظہار کیا تھا کہ افغان ٹرانزٹ کے نام پر کم ٹیکس والے ملک کی طرف سامان دکھا کر پاکستان میں ہی غیر قانونی طریقے سے کھپایا جا رہا ہے۔  

اس پالیسی سے نہ صرف سرکاری ریونیو کو نقصان پہنچ رہا تھا بلکہ مقامی صنعت بھی دباؤ کا شکار تھی۔

پاکستانی حکام کے مطابق، اس اقدام سے ٹرانزٹ کے غلط استعمال پر قابو پایا جائے گا اور یہ فیصلہ عالمی تجارتی قوانین اور پاکستان کی معاشی ضروریات کے مطابق ہے۔ اس پالیسی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس کا مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ غلط استعمال کو بروقت روکا جا سکے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کاروبار
پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
کاروبار
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
کاروبار
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں، اوگرا ذرائع
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونے کے قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
کاروبار
10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے پر غور، کتنی بچت ہوگی؟
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
کاروبار
110 کھرب کی گنجائش، ایف بی آر جی ایس ٹی پر صرف 16کھرب جمع کرپاتا ہے: حکومت سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
کاروبار
110 کھرب کی گنجائش، ایف بی آر جی ایس ٹی پر صرف 16کھرب جمع کرپاتا ہے: حکومت سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
کاروبار
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
کاروبار
ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان، رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
کاروبار
ملک میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
کاروبار
پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس 5400 سے زائد پوائنٹس کی کمی پربند
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
کاروبار
سی ای او اسٹاک ایکسچینج
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
کاروبار
بھارت نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات مؤخر کر دیے
DAILY MITHAN Feb 23, 2026
کاروبار
پاکستان کے ذمہ قرض اور واجبات کا حجم 138 ارب ڈالر سے بڑھ گیا
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
کاروبار
پنجاب حکومت کا کارپوریٹ سیکٹر کیلئے اہم فیصلہ، پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
کاروبار
سونے کی اونچی اڑان جاری، آج بھی ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
کاروبار
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
کاروبار
ہوٹلز، ریسٹورینٹس، اسپتال اور میرج ہالز سمیت دیگر کاروباری سرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 20, 2026
کاروبار
آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بڑا انکشاف،پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصدہوگئی
DAILY MITHAN Feb 20, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026