افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلر بھی بند کرانا شروع کردیے


افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلر بھی بند کرانا شروع کردیے

طالبان نےکام دوبارہ شروع کرنے پر گرفتاری اور عدالت لے جانے کی بھی دھمکیاں دیں: خواتین بیوٹیشنز / فائل فوٹو

کابل: افغان طالبان نے گھروں میں قائم بیوٹی پارلر بھی بند کرانا شروع کردیے۔

افغان میڈیا کے مطابق خواتین بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ طالبان نے گھروں میں قائم درجنوں بیوٹی سیلونز کو بند کردیا ہے۔

 خواتین بیوٹیشنز  بتایا کہ طالبان نے گھروں پر چھاپے مارے اور  سیلون کا سامان ضبط کرلیا جب کہ طالبان نے خاندان کے افراد سے کام روکنے کے معاہدوں پر دستخط کروائے اور خواتین کے موبائل فون بھی چیک کیے۔

اس کے علاوہ طالبان نے خواتین بیوٹیشنز  کو کام دوبارہ شروع کرنے پر گرفتاری اور عدالت لے جانے کی بھی دھمکیاں دیں۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ سال طالبان کی جانب سے تمام بیوٹی پارلرز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، بیوٹی پارلرز بند کرنے کے حکم کے بعد سےگھروں میں خفیہ طور پر سیلونز کام کر رہے تھے جب کہ طالبان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *