Skip to content
  • Thursday, 22 January 2026
  • 4:45 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • افغان طالبان اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں، پاکستان کو آزمانا ان کیلئے بہت مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف

حالیہ پوسٹس

  • بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکہ، 5 افراد جھلس کر زخمی
  • صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے
  • چیٹ جی پی ٹی اب آپ کی عمر کی پیشگوئی بھی کرسکے گا
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
تازہ ترین

افغان طالبان اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں، پاکستان کو آزمانا ان کیلئے بہت مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف

DAILY MITHAN Oct 29, 2025 0


افغان طالبان اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں، پاکستان کو آزمانا ان کیلئے بہت مہنگا ثابت ہوگا: خواجہ آصف

افغان طالبان کی دھوکا دہی مزید برداشت نہیں کریں گے، اگر چاہیں تو تورا بورا کی شکست کے مناظر دہرائیں گے: وزیر دفاع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر ردعمل میں کہا کہ افغان طالبان کی دھوکہ دہی مزید برداشت نہیں کریں گے، اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو دنیا سب کچھ دیکھے گی، ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری تفصیلی بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے امن کیلئے مذاکرات کا آغاز کیا لیکن افغان حکام کے زہریلے بیانات طالبان کی بدنیت سوچ کو ظاہر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا افسوس طالبان حکومت افغانستان کو دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کو اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر چاہیں تو تورا بورا کی شکست کے مناظر دہرائیں گے۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ افغان طالبان صرف اپنے ناجائز اقتدار کو قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جنگی معیشت صرف تباہی اور خونریزی پر قائم ہے، افغان طالبان اپنی کمزوری جانتے ہیں مگر جنگی نعرے لگا رہے ہیں، اگر طالبان حکومت افغانستان کو تباہ کرنا چاہتی ہے تو ہو جانے دیں۔

انہوں نے کہا کہ “سلطنتوں کا قبرستان‘‘ صرف افغان عوام کی تباہی کا نشان ہے، افغانستان ہمیشہ سے سلطنتوں کے کھیل کا میدان رہا ہے، افغان طالبان کے جنگ پسند عناصر نے ہماری ہمت کو غلط سمجھا ہے، اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو دنیا سب کچھ دیکھے گی، اسلام آباد: ان کی دھمکیاں صرف تماشا ہیں، حقیقت نہیں۔

خواجہ آصف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ہم نے تمہاری دھوکا دہی بہت عرصہ برداشت کی ہے، اب مزید برداشت نہیں کریں گے، وقت بدل چکا ہے، پاکستان کسی بھی دہشت گردانہ یا خودکش حملے کو برداشت نہیں کرے گا، کسی بھی مہم جوئی کا جواب سخت اور کڑوا ہو گا، طالبان رجیم کو چاہیے کہ اپنے انجام کا حساب ضرور رکھیں کیونکہ پاکستان کے عزم اور صلاحیتوں کو آزمانا ان کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکہ، 5 افراد جھلس کر زخمی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی اب آپ کی عمر کی پیشگوئی بھی کرسکے گا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
سانحہ کی ابتدائی رپورٹ تیار
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
طالبان حکومت میں لاکھوں افراد شدید بھوک اور جان لیوا مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، افغان جریدہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
نالوں میں کچرا، ملبہ یا کسی بھی قسم کی چیز پھینکنے پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
67 ہزار سال پرانی دنیا کی قدیم ترین تصویری کہانی انڈونیشین غار میں دریافت
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات نہیں ہوں گے؟ شرجیل میمن
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع، پارہ سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اپنے ہیڈکوارٹر میں بھی فائر سیفٹی میکنزم موجود نہیں، سوالات کھڑے ہوگئے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
پاکستان سمیت کون سے ممالک غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوچکے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب حکومت نے وزراء کے میک اپ کے لیے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور نہیں کی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
حیدرآباد جانے والی بس کی ٹرک سے ٹکر، 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کو Privatize کردیں، ہم سب مل کر خرید لیں گے اور بہت اچھا چلائیں گے: تابش ہاشمی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کے ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
ایم کیو ایم کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
163 ہائی رائز عمارتوں میں سے صرف ایک میں مکمل فائر سیفٹی سسٹم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ کی عمارت ناقابل استعمال قرار
DAILY MITHAN Jan 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 20, 2026