اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں ۔
قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، 2018 کی طرح دہشتگردی کا سر کچل دیں گے، دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھاکر بحرہند میں ڈبو دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں اور دشمن کی طرف سے انہیں ہرطرح کے وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے جید علماکا یہاں ہونا اچھی بات ہے، قومی یکجہتی کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے شاید کبھی نہ تھی،مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے کی ضرورت ہے۔























Leave a Reply