افغان صوبے پنجشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ


افغان صوبے پنجشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

فوٹو: فائل

افغان صوبے پنج شیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ  (این آر ایف)کی جانب سے حملے میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

طالبان مخالف این آر ایف کا کہنا ہے کہ پنج شیرمیں طالبان مقامی شہریوں کو ہراساں کرتے تھے، 7 دسمبر کو کیے گئے حملے میں ذریعے طالبان کا مرکزی ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شام 6 بجے کیے گئے حملے میں  پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد اور راکٹس کا استعمال کیا گیا۔

این آر ایف کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں 5 طالبان زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے میں حصہ لینے والے این آر ایف کے تمام افراد محفوظ رہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے اب تک اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *