Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 3:17 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے: عاصم افتخار

حالیہ پوسٹس

  • وزیر داخلہ کی پولیس کو رمضان کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت
  • ملک میں دہشتگردی کی لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب اندرونی و بیرونی عناصر ہیں: حافظ نعیم
  • بالوں کی جگمگاہٹ بحال کرنے میں مددگار 6 بہترین گھریلو ٹوٹکے
  • امریکا کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں
  • بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی وفد چندگھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے: عاصم افتخار

DAILY MITHAN Dec 11, 2025 0


افغان سرزمین سے پھوٹنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے: عاصم افتخار

فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغان سرزمین سے ہونے والی  دہشت گردی کو پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سب سے  سنگین خطرہ قرار دیدیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب  عاصم افتخار نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں واضح کیا کہ  آج افغانستان ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں اور  ان کے پراکسی عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے تباہ کن نتائج اس کے ہمسایہ ممالک، خصوصاً پاکستان، کے لیے شدید سکیورٹی چیلنج بن چکا ہے اور یہ دہشتگردی  خطے سے باہر تک اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے سکیورٹی کونسل کو بتایا کہ  داعش خراسان ،القاعدہ، ٹی ٹی پی، ای ٹی آئی ایم ، بی ایل اے اور  مجید بریگیڈ سمیت متعدد دہشت گرد تنظیمیں افغانستان کی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے کونسل کو آگاہ کیا کہ افغانستان میں درجنوں دہشت گرد کیمپ موجود ہیں جو سرحد پار دراندازی اور  خودکش حملوں سمیت تشدد آمیز  کارروائیوں کو ممکن بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے بھی تصدیق کی ہے، کہ ٹی ٹی پی تقریباً 6 ہزار جنگجوؤں کے ساتھ افغان سرزمین پر موجود ہیں اور طالبان کی صفوں میں موجود کچھ عناصر  ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں اور انہیں آزادانہ اور بے خوف سرگرمیوں کے لیے محفوظ راستے فراہم کر رہے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ ایسے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں کہ یہ دہشت گرد گروہ باہمی تعاون کر رہے ہیں جس میں مشترکہ تربیت، غیر قانونی اسلحہ کی تجارت، دہشت گردوں کو پناہ اور افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف مربوط حملے شامل ہیں۔

انہوں نے بھارت کا نام لیے بغیر کہاکہ ایک بدخواہ، موقع پرست اور ہمیشہ کی طرح بگاڑ  پیدا کرنے والا ملک،  پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں اور پراکسیوں  کی مادی، تکنیکی اور مالی سرپرستی میں مزید شدت لانے کے لیے تیزی سے متحرک ہو گیا ہے۔

سفیر نے افغانستان اور خطے میں غیر قانونی تجارت، چھوٹے اور  ہلکے ہتھیاروں کے غیر مستحکم کرنے والے پھیلاؤ اور ان کی منتقلی کو روکنے کے لیے  کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا۔

عاصم افتخار نے واضح کیا کہ طالبان کو  اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائیاں کرنا ہوں گی، بصورت دیگر پاکستان اپنے شہریوں، اپنی سرزمین اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری دفاعی اقدامات کرے گا۔

عاصم افتخار نےکہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے، ہماری توقع ہے کہ افغان شہری باوقار،  مرحلہ وار اور منظم انداز میں اپنے وطن واپس لوٹیں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
وزیر داخلہ کی پولیس کو رمضان کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں دہشتگردی کی لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب اندرونی و بیرونی عناصر ہیں: حافظ نعیم
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بالوں کی جگمگاہٹ بحال کرنے میں مددگار 6 بہترین گھریلو ٹوٹکے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بھی بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی وفد چندگھنٹوں میں پاکستان پہنچے گا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی بسنت کے انعقاد کا عندیہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن طالبان کو دہشتگردی کے خاتمےکےاقدامات کرنا ہوں گے: وزیر مملکت
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
سونے کی چین چھیننے والا چور اپنی ایک خاص عادت کی وجہ سے پکڑا گیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
جھولا گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل، متعدد افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کو مشورہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
اینویڈیا 5 کھرب ڈالرز کی حدعبور کرنے والی دنیا کی پہلی کمپنی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں عوام کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور سب سے چھوٹے ہونگے؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سیکورٹی الرٹ جاری کردیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی، صدر ٹرمپ میزبانی کریں گے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026