Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 4:44 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • افغانستان کی تسلی تشفی ایک بار ہوچکی، ایک دو بار پھر ہوگی تو مذاکرات کامیاب ہوجائینگے، رانا ثنااللہ

حالیہ پوسٹس

  • وائٹ ہاؤس کا مقاصد پورے ہونے تک ایران میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
  • امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے: ایرانی سفیر
  • آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا: ٹرمپ کا دعویٰ
  • ایران پر حملے کو امریکا اور اسرائیل مذہبی جنگ کے طور پر پیش کرنے لگے
  • ملکی سلامتی، خود مختاری کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں: سعودی عرب
تازہ ترین

افغانستان کی تسلی تشفی ایک بار ہوچکی، ایک دو بار پھر ہوگی تو مذاکرات کامیاب ہوجائینگے، رانا ثنااللہ

DAILY MITHAN Oct 29, 2025 0


افغانستان کی تسلی تشفی ایک بار ہوچکی، ایک دو بار پھر ہوگی تو مذاکرات کامیاب ہوجائینگے، رانا ثنااللہ

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کی تسلی تشفی ایک بار ہوچکی، ایک دو بار پھر ہوگی تو مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا  کہ بھارت ہم سے بڑی قوت ہے، معرکہ حق دس بارہ گھنٹہ چلا  اور  پھر ان کو آرام آگیا جب کہ بھارت کی فوج ہم سے پانچ گنا زیادہ ہے، میں فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے متفق ہوں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی ہونا ہیں لیکن جب تک ان کی تسلی تشفی نہیں ہوگی، مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، تسلی تشفی ایک بار ہوچکی ہے، ایک دو بار پھر ہوگی تو مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جنگ میں صرف فوج نہیں لڑتی، سپہ سالار کی حکمت عملی مقابلہ کرتی ہے۔

انہوں نے جنگ یرموک کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ جنگ یرموک کی فتح کے بعد رومن ایمپائر مسلمانوں کے قدموں میں آگری اور پورا شام اور بیت المقدس فتح ہوا، اس جنگ میں سے اگر آپ دونوں طرف کی فوجوں میں سے اسلامی فوج کے سپہ سالار حضرت خالد بن ولیدؓ کو نکال دیں تو جو شکست دوسری طرف ہوئی ہے وہ اس طرف بھی ہوسکتی تھی۔

فیلڈ مارشل میں حضرت خالد بن ولیدؓ جیسے اوصاف پائے جاتے ہیں، رانا ثنا اللہ

سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی حکمت عملی دیکھیں تو ان میں حضرت خالد بن ولیدؓ جیسے اوصاف پائے جاتے ہیں، وہ اس پائے کہ جرنیل ہیں۔ اس لیے عسکری محاذ پر تو آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اندرونی محاذ جہاں سیاسی عدم استحکام ہے، اس کی فکر کرنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ کے پی اپنا لہجہ اور الفاظ درست کرلیں تو شاید مشکلات حل ہوجائیں، رانا ثنااللہ

 رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا لہجہ اور الفاظ درست کرلیں تو شاید مشکلات حل ہوجائیں، انہوں نے ہائی کورٹ میں  درخواست دی تو  عدالت نے  ان کی ملاقات  میں آرڈر  ہی نہیں کیے،  عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ  سی ایم سہیل آفریدی کی ملاقات کرائی جائے، آپ کو ان سے مشاورت کرنی ہے تو کرلیں، عشق، لیڈر  اور اتنی لمبی تقریر کی کیا ضرورت۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ  خود پی ٹی آئی دور  میں 6 ماہ  جیل  میں رہے، وکیل  اور  اہلخانہ کے سوا کسی کی شکل نہیں دیکھی۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  نے کہا کہ  اڈیالا والے صاحب کو   وزیراعظم کی میثاق جمہوریت کی پیشکش پر مثبت  رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے، اس وقت ہم ہر طرح سے آگے بڑھنے اور اس مقام پر لے جانے کے قابل ہوچکے ہیں جس کا خواب ہمارے اجداد نے دیکھا تھا اور جس مقصد کے لیے  پاکستان بنا تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
وائٹ ہاؤس کا مقاصد پورے ہونے تک ایران میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے: ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا: ٹرمپ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے کو امریکا اور اسرائیل مذہبی جنگ کے طور پر پیش کرنے لگے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ملکی سلامتی، خود مختاری کے تحفظ کیلئے ہر قسم کے اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں: سعودی عرب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
پسنی کے قریب سمندر میں ڈولفنز کا بڑا جھنڈ دیکھا گیا، ڈولفنز نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے: پاکستانی مندوب
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بند رہا تو عالمی تیل منڈیوں کیلئے تباہ کن نتائج ہوں گے: آرامکو
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کا سی سی ڈی کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں: چین
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کا قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر کچھ دیر کرکٹ سے آرام کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں10فیصد سے زائدگرگئیں، اسٹاک مارکیٹوں کا بھی مثبت ردعمل
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،جو حالات ہیں قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے: وزیرپیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران پر حملےکی ذمہ داری وٹکوف، جیراڈکشنر اور پیٹ ہیگسیتھ پر ڈال دی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ہم ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران سے بھی کہتے ہیں وہ مسلم ممالک پر حملے نہ کرے: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
بحرین پر ایران کے حملوں کی ویڈیوز بنانے پر 5 پاکستانیوں سمیت 6 ایشیائی باشندے گرفتار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں 600 میگاہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی سے صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی تو پہلے سے زیادہ شدید حملے کریں گے: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
عاشور سے محبت کرنیوالی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا: علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026