وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان نےہمیشہ دہشت گردی کی پشت پناہی کی اور افغان حکومت پرمزید اعتبار کرناٹھیک نہیں۔
جیونیوز سےخصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ افغانستان سے بات چیت کے ذریعےمعاملہ حل کرنے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن افغان حکومت پرمزید اعتبار کرنا ٹھیک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کابل حکومت پراعتبارکرنابہت بڑا خطرہ ہے جو وتیرہ ان لوگوں کا وہ نہ آج قابل قبول ہے، نہ کل ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ افغانستان نےہمیشہ دہشت گردی کی پشت پناہی کی، پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان کی فرنچائز ہے، ان کی پشت پرافغانستان نہ ہو تو یہ کب کےختم ہوچکے ہوتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتیں پوری دنیا پر اثرانداز ہورہی ہیں، ایران ہمارا برادر ملک ہے، دیگراسلامی ملک بھی ہمارےبھائی ہیں، دعا کریں یہ عارضی فیز ہو اور اس جنگ کا کوئی حل نکل آئے۔


























Leave a Reply