افغانستان میں 6 شدت کا خطرناک زلزلہ، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی، گھروں کو شدید نقصان


افغانستان میں 6 شدت کا خطرناک زلزلہ، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی، گھروں کو شدید نقصان

فوٹو: افغان نیوز ویب سائٹ

افغانستان میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا جس کے نیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبےننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو  میٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر  47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

ننگرہار کے ریجنل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ آج رات آنے والے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں بھی روانہ کردی گئی ہیں جو متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ریسکیو اور بحالی کےکاموں میں حصہ لیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *