Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 7:12 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی پر یو این رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی واضح تائید ہے: ترجمان دفتر خارجہ

حالیہ پوسٹس

  • واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے
  • ‘میں نے کوئی غلطی نہیں کی’، ٹرمپ کا اوباما کی توہین آمیز ویڈیو پوسٹ پر معافی مانگنے سے انکار
  • کراچی:کورنگی میں شہریوں کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک
  • ہمیں دہشتگردی کا تحفہ مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونےکی قیمت چکا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
  • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی
تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی پر یو این رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی واضح تائید ہے: ترجمان دفتر خارجہ

DAILY MITHAN Dec 18, 2025 0


افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی پر یو این رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی واضح تائید ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کو دہشتگردعناصر کی حمایت سےمتعلق انسانی اوردیگر انٹیلیجنس معلومات حاصل ہیں، دہشتگردوں کی تعداد، نام اورمالی معاونت سے متعلق معتبر رپورٹس موجود ہیں: بریفنگ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی خطے کے امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے اور اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی واضح تائید کرتی ہے۔

اسلام آبادمیں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،  دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر معاونت ملنے کے قابلِ اعتماد شواہد ہیں، پاکستان کو دہشتگردعناصر کی حمایت سےمتعلق انسانی اوردیگر انٹیلیجنس معلومات حاصل ہیں، دہشتگردوں کی تعداد، نام اورمالی معاونت سے متعلق معتبر رپورٹس موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی چینلز فعال ہیں، دونوں ممالک کے سفیر اپنے اپنے دارالحکومتوں میں موجود ہیں، دوطرفہ معاملات سفارتی ذرائع سے زیرِ بحث آتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں ہونے والی علاقائی میٹنگ میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی پر بات ہوئی، اجلاس میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروہوں کامعاملہ وسیع تناظر میں زیرِ بحث آیا، تہران میں ہمسایہ ممالک کےخصوصی نمائندوں کا اجلاس علاقائی میکنزم کا حصہ تھا، علاقائی میکنزم اتفاقِ رائے اور مشاورت کے لیے اہم ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی خطے کے امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشتگرد گروہوں کی موجودگی افغانستان میں داخلی استحکام اورترقی کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹس افغانستان میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں، رپورٹ میں ٹی ٹی پی اور دیگر غیرملکی دہشتگرد عناصر کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی واضح تائید کرتی ہے، دہشتگرد عناصر پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ترجمان کے مطابق بین الاقوامی استحکام فورس کےحوالے سےبعض عالمی دارالحکومتوں میں مشاورت جاری ہے مگر پاکستان کو اس معاملے پر کسی مخصوص درخواست سے آگاہ نہیں کیا گیا اور اس فورس سے متعلق پاکستان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ترجمان نے  آسٹریلیا میں فائرنگ کے واقعے پر کہا کہ بونڈائی بیچ حملے کی تحقیقات آسٹریلوی حکام کر رہے ہیں، اس حملے سے پاکستان کو جوڑنا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک پاکستانی کا نام اور تصویر بغیر تصدیق میڈیا پر دکھائی گئی جس کے باعث غلط رپورٹنگ سے ایک بے گناہ فرد اور اس کے خاندان کو خطرات لاحق ہوئے،  بھارتی میڈیا نے واقعے پر غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلایا مگر بعد میں حملہ آور بھارتی نژاد اور بھارتی پاسپورٹ ہولڈر نکلا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
‘میں نے کوئی غلطی نہیں کی’، ٹرمپ کا اوباما کی توہین آمیز ویڈیو پوسٹ پر معافی مانگنے سے انکار
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی:کورنگی میں شہریوں کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ہمیں دہشتگردی کا تحفہ مغرب سے ملا ، ان کی جنگوں میں شامل ہونےکی قیمت چکا رہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے معاملے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت ٹیکس کے پیسے سے بزنس کررہی ہے،کمرشل سرگرمیاں حکومت کاکام نہیں، وفاقی وزیرنجکاری
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بیرسٹر گوہر نے عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا، معافی مانگنےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
فلسطین ہمارے خطے کی اسٹریٹجک اور اخلاقی سمت متعین کرتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
حضرت لعل شہباز قلندرکے سہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 میں شامل حیدرآباد کی ٹیم کا نام اور لوگو سامنے آگیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالا میں 2 سالہ بچہ سیوریج نالی میں گرکر جاں بحق ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
مسلمان دکاندارکو ہراساں کرنےکیخلاف انتہا پسندوں کے آگےکھڑا ہونیوالاہندو شہری سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد حملےکی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کا یو ایس اے کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب دیدیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی وزیر داخلہ کا لنڈی کوتل کا دورہ، شہیدکیپٹن عباس خان کے اہلخانہ سے تعزیت کی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
DAILY MITHAN Feb 7, 2026