افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے


افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے

فوٹو: فائل

افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے۔

تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی رات افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ  کیا گیا، حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے۔

تاجک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  افغانستان سے تاجکستان کے جنوب میں ایک چینی کمپنی پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

تاجک وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ افغانستان سے ہونے  والے حملے  میں ہلاک ہونے والے چینی کمپنی کے ملازمین تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  افغان عسکریت پسند تاجکستان کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں سرگرم ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *