Skip to content
  • Wednesday, 4 February 2026
  • 8:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • افزودہ یورینیم کو ایران سے باہر منتقل نہیں کریں گے: علی شمخانی

حالیہ پوسٹس

  • اپوزیشن جن معاملات پر بات کرتی ہے وہ بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں: طارق فضل چوہدری
  • پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ
  • روزانہ انڈے کھانے سے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
  • کینسر کے ہر 10 میں سے 4 کیسز کی روک تھام ممکن ہے، عالمی ادارہ صحت
  • بہتر مستقبل کی تلاش میں گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں ڈاکٹرز پاکستان چھوڑ گئے: سروے
تازہ ترین

افزودہ یورینیم کو ایران سے باہر منتقل نہیں کریں گے: علی شمخانی

DAILY MITHAN Feb 4, 2026 0


افزودہ یورینیم کو ایران سے باہر منتقل نہیں کریں گے: علی شمخانی

اسکرین گریب

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر ریئر ایڈمرل علی شمخانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کا معاملہ ’مکمل طور پر خارج از امکان‘ ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں علی شمخانی فوجی وردی میں ملبوس تھے، انہوں نے  کہا کہ اس انتخاب کا ایک عملی پیغام ہے جو کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے ایران کی مکمل تیاری کی عکاسی کرتا ہے۔ 

علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت جنگ کے سائے میں زندگی گزار رہا ہے، تاہم اس تیاری کا مطلب تصادم کی خواہش نہیں بلکہ دشمنوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور دباؤ کا جواب ہے۔

علی شمخانی نے واضح کیا کہ مذاکرات صرف جوہری معاملے پر اور صرف امریکا کے ساتھ ممکن ہیں، بشرطیکہ 2 بنیادی شرائط پوری کی جائیں جو کہ دھمکیوں کا خاتمہ اور غیر حقیقت پسندانہ مطالبات سے دستبرداری ہیں۔

ایران کی افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک منتقل کیے جانے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے شمخانی نے کہا کہ اس اقدام کا ’کوئی جواز نہیں بنتا‘۔ 

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کے اس فتوے کی یاد دہانی کرائی جس میں جوہری ہتھیاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور زور دیا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔

علی شمخانی نے کہا کہ اگر خدشات برقرار رہتے ہیں تو ایران ملک کے اندر ہی یورینیم افزودگی کی سطح 60 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد تک لانے پر غور کر سکتا ہے لیکن یہ اقدام صرف ٹھوس سیاسی اور معاشی معاوضے کے بدلے ممکن ہوگا۔

شمخانی نے خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی تصادم کی صورت میں جنگ ایران کی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی، ماضی کی محاذ آرائیوں میں اختیار کی گئی ضبط و تحمل کی پالیسی کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا اور اگر خطے میں موجود اڈوں سے خطرات لاحق ہوئے تو ایران مناسب جواب دے گا۔

اسرائیل کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے علی شمخانی نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران جواب میں یقینی طور پر اسرائیل کو نشانہ بنائے گا۔ 

علی شمخانی کے بقول ایران کے نقطۂ نظر سے امریکا اور اسرائیل الگ الگ نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے تناظر میں ایک ہی محاذ کا حصہ ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
اپوزیشن جن معاملات پر بات کرتی ہے وہ بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں: طارق فضل چوہدری
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ انڈے کھانے سے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
کینسر کے ہر 10 میں سے 4 کیسز کی روک تھام ممکن ہے، عالمی ادارہ صحت
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
تازہ ترین
بہتر مستقبل کی تلاش میں گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں ڈاکٹرز پاکستان چھوڑ گئے: سروے
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے نہیں دینگے، زبردستی دکانیں بند کرائیں تو قانون حرکت میں آئیگا: وزیرداخلہ سندھ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
کے پی حکومت سے جب ترقی کا سوال ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے ہم نے شعور دیا ، کیا لوگ روٹی کی جگہ شعور کھائیں گے؟مریم نواز
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
تازہ ترین
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح مزاج کیوی بیٹر کو 6 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کرلیا
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
تازہ ترین
سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
ریاضی کے اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کیخلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں اسرائیل کیجانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، مزید 21 فلسطینی شہید
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کیخلاف کھیلنے سے انکار، ماننا پڑے گا پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے: سابق انگلش کرکٹر
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
بیماریوں کے باوجود 60 سالہ شخص نے یخ پانیوں میں پھنسے شخص کی زندگی بچالی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
تازہ ترین
ایران میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی باضابطہ اجازت مل گئی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی میں ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات کیلئے ایک منفرد منصوبہ متعارف
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ کے پی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھادی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
صائم ایک بار پھر نمبر 1 آل راؤنڈر بن گئے، بیٹرز میں بابراعظم کی تنزلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026