آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا سری لنکا میں پہلی بار ایسی پچ دیکھ رہاہوں ، ٹیم میں 3 پیسرز ہیں، جو منصوبہ بندی کی ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے روز 3 میچز ہوں گے۔
گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بھرپور پریکٹس بھی کی تھی، جبکہ میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے اس لیے ٹاس بہت زیادہ اہم ہوگا۔
آج ہونے والے دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گا جبکہ بھارت کی ٹیم آمریکا کے مدمقابل ہوگی۔


























Leave a Reply