
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست کا گزشتہ سماعت تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
عدالت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 5 کروڑ کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار رجسٹرار کے پاس ضمانتی مچلکےجمع کرائیں اور درخواست گزار کو جب بھی نیب بلائے وہ پیش ہوں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں درج ایک مقدمے میں راہداری ضمانت کے لیے اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخوست دائر کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتےہیں تاہم ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے انہیں راہداری ضمانت دی جائی۔
Leave a Reply