اعظم سواتی نیب میں پیش، احتجاجی تحریک پر کیا کہا؟


کوہستان اسکینڈل: اعظم سواتی نیب میں پیش، احتجاجی تحریک پر کیا کہا؟

بانی پی ٹی آئی نےجس طرح کہا تھا اسی طرح سینیٹ کے ٹکٹس تقسیم کیےگئے: اعظم سواتی/ اسکرین گریب

پشاور: تحریک انصاف کے  رہنما اعظم سواتی کوہستان مالی اسکینڈل میں نیب میں پیش ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق اعظم سواتی کوہستان مالی اسکینڈل نیب پشاور کی جانب سے طلب کیے جانے پر نیب کے دفتر پہنچے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے پی کوہستان میں 40 ارب روپے سے زیادہ کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے اور نیب نے اعظم سواتی کے  پہلے دیےگئےجواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

نیب  کے دفتر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ مکان کے فروخت کی تمام دستاویزات نیب کےحوالےکردیں، کوہستان اسکینڈل میں کرپشن کرنے والوں اور کے پی کے وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ 

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ  آج پتاچل جائےگا سینیٹ انتخابات پرکے پی حکومت کا اتفاق ہوگیا یا نہیں، بانی پی ٹی آئی نےجس طرح کہا تھا اسی طرح سینیٹ کے ٹکٹس تقسیم کیےگئے۔ 

اس دوران صحافی نے اعظم سواتی سے علی امین گنڈاپور کے احتجاج کے لیے 90 دن سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا اور چلے گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *