Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 9:10 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ‘ اصولوں سے سمجھوتا نہیں کرسکتا’، علی ترین کا ملتان سلطانز سے علیحدگی کا اعلان

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
  • ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
  • خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
  • امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
تازہ ترین

‘ اصولوں سے سمجھوتا نہیں کرسکتا’، علی ترین کا ملتان سلطانز سے علیحدگی کا اعلان

DAILY MITHAN Nov 25, 2025 0


اصولوں سے سمجھوتا نہیں کرسکتا، علی ترین کا ملتان سلطانز سے علیحدگی کا اعلان

فوٹو:فائل 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

علی ترین نے ملتان سلطانز سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔

علی ترین نے ایکس پر ملتان سلطانز کے فینز کے نام پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ اس ٹیم کا حصہ ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ میں شائقین سے محبت کرتا ہوں، میں اس ٹیم سے محبت کرتا ہوں اور میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے کے قابل ہونے سے بہت محبت کرتا ہوں۔ یہ وہ چیز تھی جس پر میرے مرحوم چچا عالمگیر ترین خاص طور پر فخر کرتے تھے۔

علی ترین نےکہا کہ میں ہر سیزن میں اپنے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو بتاتا رہا ہوں کہ اس ریجن کی نمائندگی کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ محنت کرتے ہیں، اپنے حقوق کے لیے لڑتے ہیں اور ہر روز چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ شائقین آپ کو ہارنے پر معاف کر دیں گے لیکن اگر آپ مقابلہ کرنا روک دیں گے تو وہ کبھی معاف نہیں کریں گے۔اسی سوچ نے ہر اس چیز کو شکل دی ہے جو ہم نے میدان کے اندر اور باہر کی ہے۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ سال بہ سال مالی نقصانات کے باوجود میں نے کبھی بھی چھوڑ کر جانے کے بارے میں نہیں سوچا۔ سُلطانز میرے لیے ہمیشہ صرف اعداد و شمار سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور میں ہمیشہ اسے محفوظ رکھنے کے لیے جتنا بھی ضروری ہوا ، کرنے کو تیار رہا ہوں۔

 ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر کھونا پسند کروں گا بجائے اس کے کہ میں گھٹنوں کے بل اسے چلاؤں: علی ترین

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں ہر کسی کو پسند نہیں ہوں اور مجھے اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں ہے لیکن میں ہمیشہ ایماندار رہا ہوں اور ہمیشہ اپنے ذہن سے رائے ظاہر کی ہے۔ میں نے کبھی یہ نہیں سیکھا کہ محفوظ کھیلنا کیسا ہوتا ہے یا کسی کے کہنے پرچلنا یا ماننا ۔ یہ بات صاف ہے کہ میں ایسا نہیں ہوں، اور اگر رہنے کا مطلب ان اصولوں سے سمجھوتہ کرنا ہی ہے تو ایک ہی انتخاب ہے جو میں کر سکتا ہوں ۔

علی ترین نےکہا کہ میں اس ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر کھونا پسند کروں گا بجائے اس کے کہ میں گھٹنوں کے بل اسے چلاؤں۔ تو یہ الوداع ہے۔

علی ترین نے فینز سے کہا کہ براہ کرم یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ یہ ٹیم ہمیشہ اپنے مالک سے کہیں زیادہ آپ کی اور جنوبی پنجاب کی ہے لہٰذا جو بھی سلطانز کا اگلا کنٹرول سنبھالے گا براہ کرم انہیں اسی جذبے کے ساتھ سپورٹ کرتے رہیں۔ آپ مجھے بھی شائقین کی سیٹوں میں بیٹھ کر انہیں بھی سپورٹ کرتا ہوا دیکھیں گے۔

یاد رہےکہ گزشتہ دنوں پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر ملتان سلطانز کےمالک علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا۔

تاہم علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026