وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ بھارت دوبارہ جنگ کرکے دیکھ لے، اس بار کچھ کیا تو جنگ بارڈر ایریا میں نہیں بھارت کے اندر جاکر ہوگی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاکستان سے حالیہ جنگ میں شکست کے بعد مودی نے اپنے جرنیلوں سے بھیک مانگی ہے کہ میری عزت بچاؤ، میں یا آپ مودی کی ذلت آمیزی اتنی نہیں کررہے جتنا اس کی پارلیمنٹ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی پارلیمنٹ میں اس وقت خاموشی چھائی ہے، کوئی مودی کے حق میں بات نہیں کر رہا، اس صورتحال میں بھارت کس طرح کے جھوٹ بول رہا ہے۔
وزیردفاع کا کہنا تھاکہ اب انہوں نے ہمارے فیلڈمارشل کے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پرایٹمی ہتھیاراستعمال کرنے والا جھوٹ بولا، کوئی ایسی بات نہیں ہے، یہ خود دہشتگردوں کے ذریعے ایٹمی ہتھیاراسمگلنگ میں ملوث ہیں، ان کے آرمی چیف کا یہ بھی بیان ہےکہ پھرجنگ ہوگی، یہ ہو گا اور وہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں، یہ پھر جنگ کرکے دیکھ لیں، ان کوبتایا ہوا ہے کہ اب جنگ کی تو بارڈرایریا میں نہیں بھارت کے اندرجاکر ہوگی، جنگ ہوگی تو پھر ہرطرف ہوگی،مخصوص یا محدود علاقوں میں نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت دوبارہ جنگ کرکے دیکھ لے،پھر پورا بھارت اس کی لپیٹ میں آئےگا۔























Leave a Reply