اسکولوں میں ٹوپی اجرک کا تحفہ اور بچوں کو استقبال کیلئے کھڑا کرنے پر پابندی عائد


کراچی: حکومت سندھ نے اسکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی لگا دی۔

اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے اسکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی لگا دی ہے۔

 اس کے علاوہ مہمانوں کے استقبال کے لیے بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی، بچوں کا استقبال کی تقریبات کے لیے استعمال غیر مناسب قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *