اسکردو ائیرپورٹ پر ایک دن میں سب سے زیادہ پروازیں آپریٹ کرنےکا نیا سنگ میل عبور


اسکردو ائیرپورٹ پر ایک دن میں سب سے زیادہ  پروازیں آپریٹ کرنےکا نیا سنگ میل عبور

فوٹو: جیو نیوز

اسکردو ائیرپورٹ پر ایک دن میں سب سے زیادہ 14 پروازیں آپریٹ کرنےکا نیا سنگ میل عبور ہوگیا۔

بدھ کو اسکردو ائیرپورٹ پر 16 پروازیں شیڈول پر تھیں، 14 مقامی پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی 4 اور ائیر بلیو کی 2 پروازیں اسکردو پہنچیں، کراچی لاہور اسلام آباد سے قومی ائیر اور نجی ائیر کی سات پروازوں نے اسکردو لینڈ کیا۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق  اسکردو سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کی 7 پروازیں  روانہ ہوئیں، ملک کے 3 بڑے شہروں سے سے اسکردو کے لیے بھرپور فضائی سرگرمی رپورٹ ہوئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہےکہ اسکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کے آغاز کی عکاس ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *