اسپیکر نے بجٹ کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دیدی


اسپیکر نے بجٹ کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دیدی

 آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، اسپیکر ایاز صادق/ فائل فوٹو 

اسپیکر قومی اسمبلی   ایاز صادق نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی۔

جیو نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا اور اس کے لیے قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعدوضوابط کے مطابق بحث کے لیے وقت دیا جائےگا جبکہ وفاقی بجٹ پربحث21 جون کو سمیٹی جائے گی۔

اسپیکر نے کہا کہ 24 اور25 جون کوڈیمانڈز،گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پربحث اور ووٹنگ ہوگی جبکہ 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ 27 جون کو ضمنی گرانٹس سمیت دیگرامورپربحث اور ووٹنگ ہوگی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *