سرگودھا میں مریم نواز اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون کی موت ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون نےچند روز قبل بچی کو جنم دیا تھا، ورثا نے لاش کو کوٹ مومن روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق قائم مقام ایم ایس اور سی او ہیلتھ کو معطل کر دیا گیا۔
خاتون کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کی جائیں گی۔


























Leave a Reply