اسپتالوں کا قیام ہو یا تعلیمی نظام میں بہتری، سندھ حکومت ہر شعبےکی بہتری کیلئےکام کر رہی ہے: بلاول


اسپتالوں کا قیام ہو یا تعلیمی نظام میں بہتری، سندھ حکومت ہر شعبےکی بہتری کیلئےکام کر رہی ہے: بلاول

فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ  اسپتالوں کا قیام ہو  یا تعلیمی نظام میں بہتری، سندھ حکومت ہر شعبےکی بہتری کے لیےکام کر رہی ہے، صوبائی حکومت کی کوششوں کو  عالمی سطح  پر تسلیم کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی صحت کے شعبے میں بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، پورے سندھ میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، سندھ میں عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں مفت دی جارہی ہیں، جناح اسپتال کو عالمی معیار کا بنایا، این آئی سی وی ڈی میں دل کے امراض کا علاج مفت کیا جارہا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11 اسپتال قائم کیے ہیں، سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت کیا جا رہا ہے،  سندھ میں پہلی بار کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں جامعات کی تعداد دگنی کی،صوبے میں تخفیف غربت پروگرام شروع کیا،  دو لاکھ سولر سسٹم بھی تقسیم کیے،، سندھ حکومت کی کوششوں سے ریونیوکلیکشن میں بھی بہتری آئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *