اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان


اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

فائل فوٹو۔۔ 

کراچی: اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہوا، ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں جو گزشتہ مالی سال 30 ارب ڈالر تھیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *