اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کا انفارمیشن ونگ آمنے سامنے آگئے۔
دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی نئی تشکیل دی گئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا میں ڈرون حملوں کی سخت مذمت پر زور دیا۔
شیخ وقاص اکرم سمیت مرکزی انفارمیشن ونگ کے ارکان نے اس کی مزاحمت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ اس مؤقف پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں خود یا صوبائی حکومت کے ذریعے بیان دینا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے عوامی سطح پر اپنا مؤقف نرم کر لیا ہے لیکن بند کمروں میں وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے وہ بات کہیں جو اب وہ خود کھل کر کہنے سے ہچکچا رہے ہیں۔























Leave a Reply