
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدا ہی میں ایک ہزار 233 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر ایک ہزار 675 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ ہی مارکیٹ نے ایک لاکھ 26 ہزار 28 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلندی عبور کرلی۔
بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں دیکھی جانے والی تیزی میں تبدیلی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 259 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی کے ساتھ ساتھ بازار میں 1.02 ارب شیئرز کے سودے 50.5 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے کم ہو کر ایک لاکھ 49 ہزار 51 روپے ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 2 ہزار 328 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس پر ہوا تھا جو مارکیٹ کی بلند ترین سطح تھی
Leave a Reply