سندھ اسمبلی کے اپوزيشن لیڈر علی خورشیدی نےکہا ہےکہ اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بات کرنےکی اجازت نہیں دی جارہی، 10 دن گزرگئے لیکن سوالات کے جوابات نہیں مل رہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزيشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی مسترد کرتے ہيں، جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر عوام ہمارا ساتھ دیں۔
علی خورشیدی نے کہاکہ سب اچھا ہے کی پالیسی پر اسمبلی نہیں چلے گی، کھلم کھلا بول رہے ہيں اجلاس نہیں چلنے دیں گے، سندھ حکومت سمجھتی ہے لوگ گل پلازہ کی آگ بھول جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہم سے اختلاف رکھیں لیکن اس ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دیں، اتنا بڑا سانحہ ہوگیا لیکن اسمبلی میں ہمیں بات کرنے نہیں دی جارہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سانحے کی تحقیقات کے لیے جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنےگا ایوان میں احتجاج کرتے رہیں گے۔

























Leave a Reply