Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 11:42 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسلام آباد ہائیکورٹ فل کورٹ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ رولز، پریکٹس اینڈ پروسیجررولزبغیر ڈسکشن اکثریتی رائے سے منظور

حالیہ پوسٹس

  • پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
  • ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
  • خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ
  • ‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ فل کورٹ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ رولز، پریکٹس اینڈ پروسیجررولزبغیر ڈسکشن اکثریتی رائے سے منظور

DAILY MITHAN Sep 3, 2025 0


اسلام آباد ہائیکورٹ فل کورٹ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ رولز، پریکٹس اینڈ پروسیجررولزبغیر ڈسکشن اکثریتی رائے سے منظور

11 میں سے 5 ججز نے رولز کے خلاف جبکہ 6 ججز نے منظوری کے حق میں ووٹ دیا: ذرائع— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ سروس رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ڈسکشن کے بغیر اکثریتی رائے سے منظور کر لیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں تمام 11 ججز شریک ہوئے۔ اجلاس صرف 35 منٹ جاری رہا۔ 

ایک جج کی جانب سے رولز پر ڈسکشن اور مشاورت کے لیے فل کورٹ میٹنگ کچھ دن کے لیے مؤخر کرنے کی استدعا کی گئی جسے مسترد کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز بغیر ڈسکشن اکثریتی رائے سے منظور کیے گئے ، 11 میں سے 6 ججز نے رولز کی منظوری کے حق میں جبکہ 5 ججز نے رولز منظور کرنے کے خلاف ووٹ دیا۔ 

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے رولز کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا جبکہ سینیئر پیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے رولز منظور کرنے کی مخالفت کی۔ 

فُل کورٹ میٹنگ کے ایجنڈے میں ترمیم کا دو ججز کا خط میں کیا گیا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے میٹنگ ایجنڈے میں تبدیلی سے متعلق خطوط زیر بحث نہیں آئے۔

فل کورٹ میٹنگ کے دوران سروس رولز میں ترمیم کا ابتدائی ڈرافٹ مبینہ طور پر گم ہونے کا انکشاف ہوا۔ رولز میں ترمیم سے متعلق ابتدائی ڈرافٹ لاپتہ ہونے کا معاملہ بھی میٹنگ میں اٹھایا گیا۔ 

فل کورٹ اجلاس میں تمام ججز نے پہلے دو ایجنڈا آئٹمز کی متفقہ طور پر منظوری دی جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ کے نقائص کا معاملہ حکومت کو بھجوانا اور فیملی کورٹ کے ججز کے اختیارات کے حوالے سے فیصلے شامل تھے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026