اسلام آباد : گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورال شریف آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگی تھی، جس پر قابو پالیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس لیکیج بتائی جارہی ہے، دھماکے کے بعد دکان میں موجود سلنڈرز نے آگ پکڑ لی تھی۔
اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
عرفان میمن کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، بظاہر آگ سلنڈر بھرنے کے دوران لگی۔
مزید براں ڈی سی اسلام آباد نے سلنڈر شاپ کو فی الفور سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایسی تمام دکانوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔


























Leave a Reply