Skip to content
  • Saturday, 7 February 2026
  • 10:42 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسلام آباد حملےکی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
  • اسلام آباد حملےکی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی
  • بھارت کا یو ایس اے کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف
  • بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب دیدیا
  • نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا
تازہ ترین

اسلام آباد حملےکی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی

DAILY MITHAN Feb 7, 2026 0


اسلام آباد حملےکی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک  تمام  افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد خودکش حملےکی ساری  پلاننگ داعش  افغانستان نےکی،  حملےکا  ماسٹر مائنڈ  ہماری حراست  میں ہے ، سی ٹی ڈی نے  واقعے سے منسلک  تمام  افراد کو  پکڑلیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی ساری فنڈنگ بھارت کررہا ہے، بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے لیے اپنا بجٹ بڑھایا، دیگر ممالک کو بھارت کی وجہ سے درد ہوگا تو بھارت کے خلاف آواز  اٹھےگی اور ایک دن ہر ملک بھارت کے خلاف  بولےگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  نوشہرہ اور پشاور میں 4 سہولت گرفتار کیےگئے،  سی ٹی ڈی خیرپختونخوا نےگرفتاری میں مدد کی، ماسٹرمائنڈ کا تعلق کالعدم داعش سے ہے اور ہماری حراست میں ہے، پمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ کیسے حملہ آورکو لایا گیا،  چھاپے کے دوران خیبرپختونخوا کا اہلکار شہید ہوا، چند اہلکار  زخمی بھی ہوئے، حملے کی پلاننگ داعش نے افغانستان میں کی، دہشت گردکو ٹریننگ افغانستان میں دی گئی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  عوام سے گزارش ہے ہم حالت جنگ میں ہیں، کمیونٹی کی انٹیلی جنس اہم ہے، 21 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں، دعوے سے کہتا ہوں ایک دھماکا ہوا لیکن 99 دھماکے  روکے بھی ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو تمام ٹارگٹ  بھارت دے رہا ہے اور  پوری فنڈنگ کر رہا ہے،  جس دہشت گرد کو پہلے 500 ڈالر مل رہے تھے اس کو اب 1500 ڈالر مل رہے ہیں، بھارت نے مئی کی شکست کے بعد اب دہشت گردی کے لیے بجٹ تین گنا بڑھادیا ہے،  یہ دہشت گردوں کا دس گنا بجٹ کردیں ہم اس کو روکیں گے،اس دفعہ بلوچستان میں جتنے حملے ہوئے جو آیا بچ کر نہیں گیا، بی ایل اے ویڈیوز بناتی ہے جو بھارتی میڈیا پر چلتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  دشمن دشمن ہے، دشمن کی کیٹیگریز نہیں بنتیں، پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والےکو کیٹیگریز میں تقسیم نہ کریں، دنیا نے آواز نہیں اٹھائی تو دیکھ لے اس کا نقصان کتنا ہوگا، دہشت گرد تنظیمیں مل کر کارروائیاں کررہی ہیں، ہم نے بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پکڑے ہیں جو دہشت گرد بھی استعمال کر رہےہیں، ہم نےسوشل میڈیا پلیٹ فارمزکو کہا ہے کہ اگر وہ یہ اکاؤنٹس بند نہیں کریں گے تو کچھ اور آپشن اختیار کریں گے، ہم نے کبھی دہشت گردی کو سپورٹ نہیں کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں سکیورٹی اداروں کی چھوٹی سی ضرورت کو بھی پورا نہیں کرپارہا، اسلام آباد کے 93 داخلی راستے ہیں، پھر ریڈ زون ہے، اسلام آباد پولیس کی 80 فیصد نفری 50 سال سے  زیادہ عمرکی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کا یو ایس اے کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، پی سی بی نے آئی سی سی کے خط کا جواب دیدیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی وزیر داخلہ کا لنڈی کوتل کا دورہ، شہیدکیپٹن عباس خان کے اہلخانہ سے تعزیت کی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی نے زیرِ حراست قائد تک رسائی کا معاملہ اٹھایا جو متعلقہ حکام کو بھجوایا گیا: سپریم کورٹ اعلامیہ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوگئے، فیصلے کی وجہ بھی بتادی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے، جو آج نہیں کرسکے وہ آئندہ کریں گے: فہیم اشرف
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی نے نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی جیت کو فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
کیا افغانستان کےلوگ40 سالہ مہمان نوازی بھول گئے؟ دہشتگردوں کو نکیل نہ ڈالی تو نتائج مختلف ہوں گے، طاہر اشرفی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
میزائل پروگرام قومی دفاع کا معاملہ ہے، کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا: ایرانی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
‘ ایک بار دل لگاکر دیکھو رانا بے وفا نہیں’، نیدرلینڈز کیخلاف بازی پلٹنے والے فہیم اشرف کے سوشل میڈیا پر چرچے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
ملک میں جو دہشتگردی واپس آئی ہے اسکے پیچھے پی ٹی آئی ہے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
اسلام آبادخود کش حملے کا افغانی ماسٹر مائنڈ گرفتار، سہولتکار بھی گرفت میں آگئے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
خاتون کبوتروں کو دانا ڈالنے کی عادت کیوجہ سے مشکل میں آگئیں، جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست مسترد
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
نیپال کے معروف اداکار سنیل تھاپا انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
DAILY MITHAN Feb 7, 2026