
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، ہنگو اورکوہاٹ میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد، سوات ، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور پاراچنار میں بھی میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
پنجاب میں ملتان، راولپنڈی، اٹک ، میانوالی، چکوال، تلہ گنگ ،کلرکہار اور گردونواح میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں دھیرکوٹ اور وادی نیلم میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلےکا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے عوام خوف میں مبتلا ہوگئے اورکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
Leave a Reply